-
ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بارے میں ٹرمپ کا جارحانہ بیان، قابل مذمت: روس
Jul ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۳روس کی وزارت خارجہ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو دوبارہ نشانہ بنانے پر مبنی ٹرمپ کے جارحانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کے بیانوں سے حالات کی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
-
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف: امریکی اور صیہونی وعدوں پر اعتبار نہیں کرتے
Jul ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۳ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ہم امریکیوں اور صیہونیوں کے وعدوں اور دعووں پر کسی بھی طرح بھروسہ نہیں کرتے اور ان کی ممکنہ جارحیت کا فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
-
عراقچی:امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ہے
Jul ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۰وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ فی الحال امریکا سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ہے لیکن ہر میدان منجملہ مذاکرات کے میدان میں ہمارا مقصد خون شہدا اور ان امنگوں کا دفاع ہے جن کے لئے شہیدوں نے شہادت کو گلے لگایا ہے
-
رہبر انقلاب اسلامی، ہم دشمن کی آنکھ کا کانٹا بن کے ایران کو ترقی اور عظمت کی بلندیوں پر لے جائیں گے
Jul ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۱رہبر انقلاب اسلامی ایران نے کہا ہے کہ انشا اللہ ہماری قوم، ایمان کی مضبوطی اور مختلف علوم کے فروغ اور تحقیق میں بڑے کام کرے گی۔
-
سی این این: ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کو بچانے میں امریکہ نے اپنے تھاڈ ایئر ڈیفنس میزائل گنوا دیئے !
Jul ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۷سی این این نے دو ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران امریکہ نے اپنے تھاڈ ایئر ڈیفنس میزائل کے ذخائر کا تقریبا ایک چوتھائی حصہ استعمال کر لیا۔
-
ایران پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے دیا سب سے بڑا فوجی اعزاز!
Jul ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۳پاکستان کے صدر نے امریکی فوجی دہشت گرد کے سرغنہ کو ملک کے اہم ترین فوجی اعزاز سے نوازا۔
-
رہبر انقلاب، اسلامی ایران، اللہ کی توفیق سے روز بروز زیادہ مضبوط ہوتا جائے گا
Jul ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۰مجرم غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں ایران کے بعض عوام، کمانڈروں اور ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کے چہلم کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامہ ای نے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ رہبر انقلاب نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بہادر اور ملک اور قوم کے وفادار کمانڈروں اور سائنسدانوں کو کھونا، ہر قوم کے لیے بہت سخت ہے، لیکن ان شاء اللہ فوجی اور سائنسی دونوں میدانوں میں ایران پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے بلند آفاق کی طرف آگے بڑھے گا۔
-
امریکی دفاعی ساکھ کو دھچکا، ایران کے میزائل حملے نے پیٹریاٹ کو بے بس کر دیا
Jul ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۰امریکی میڈیا اور حکام کے دعووں کے برخلاف بعض فوٹیج اور رپورٹیں بتاتی ہیں کہ امریکا کا پیٹریاٹ سسٹم ایرانی میزائلوں سے العدید امریکی فوجی اڈے کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہا ہے
-
امریکہ و اسرائیل کی شکست، ایران کی قیادت میں نیا دور شروع
Jul ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۷لبنان کے سیاسی رہنما نے حالیہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل پر ایران کی برتری کو عالم اسلام کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔
-
ایران میں دشمن سے وابستہ متعدد نیٹ ورکس کی شناخت ہو گئی: ترجمان عدلیہ
Jul ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۵ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے ملک میں دشمن سے وابستہ کئی نیٹ ورکس کی نشاندہی اور آلہ کاروں کی گرفتاری کا انکشاف کیا ہے۔