Oct ۱۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • پاکستان اور جنوبی افریقا ٹسٹ میچ: پہلے میچ کے پہلے روز پاکستان نے بنائے 5 وکٹ پر 313 رنز

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔

سحرنیوز/کھیل: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں نوے اوورز کے کھیل میں پانچ وکٹ پر تین سو تیرہ رنز بنالیے ہیں۔
امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ، انہوں نے ترانوے رنز کی اننگز کھیلی اور اس دوران ایک چھکا اورنو چوکے لگائے ۔
کپتان شان مسعود چھتر ، بابراعظم تیئیس، عبداللّٰہ شفیق دو اور سعود شکیل صفر رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پہلی دن کے اختتام پر محمد رضوان باسٹھ اور سلمان علی آغا باون رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے سینورن موتا سامی نے دو وکٹ لیں۔

 

ٹیگس