Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دی

پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

سحرنیوز/کھیل: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 183 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوالڈ بریسوس 54 اور ریان رکلٹن 45 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4، 4 جبکہ ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10شکار کیے، انہوں نے اپنے 19 ویں ٹیسٹ میں تیسری مرتبہ میچ میں 10یا زائد کھلاڑی آؤٹ کیے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور یوں پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی تھی۔

 

ٹیگس