جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو شکست دے دی
Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
ہندوستان کے معروف شہر کولکاتا میں کھیلے گئے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سحرنیوز/کھیل: موصولہ رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ کے میچ کے تیسرے ہی دن میزبان ہندوستان کی ٹیم کو تیس رن سے شکست دے دی۔
اس جیت کا سہرا جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باؤما اور ٹیم کے گیندباز سائمن بارمر کے سرجاتا ہے۔
ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان پچپن رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور بولر سائمن بارمر نے ہندوستان کے چار وکٹ لئے۔