Jan ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: دو کم عمر اسپورٹس ٹرینی لڑکیوں کی خودکشی

ہندوستان کی ریاست کیرالا میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ہاسٹل میں دو کم عمر اسپورٹس ٹرینی لڑکیوں کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سحرنیوز/کھیل: ہندوستانی میڈیا کے مطابق  15 اور 17 سالہ طالبات صبح تقریباً 5 بجے اس وقت مردہ حالت میں پائی گئیں جب وہ مارننگ ٹریننگ سیشن کے لئے اسمبلی میں حاضر نہ ہوئیں۔  بار بار دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود جواب نہ ملنے پر ہاسٹل انتظامیہ نے دروازہ توڑا تو دونوں لڑکیوں کی لاشیں کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ طالبہ کسی اور کمرے میں رہتی تھی مگر بدھ کی رات وہ 17 سالہ طالبہ کے کمرے میں موجود تھی۔ 17 سالہ لڑکی 12ویں کلاس کی طالبہ اور ایتھلیٹکس کی ٹرینی تھی جبکہ 15 سالہ طالبہ دسویں کلاس کی طالبہ اور کبڈی کی کھلاڑی تھی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پولیس کے مطابق کمرے سے کوئی سوسائیڈ نوٹ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس