Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • جرمن چانسلر اینجلامرکل، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، فرانس کےصدر فرانسو اولاند(فائل فوٹو)
    جرمن چانسلر اینجلامرکل، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، فرانس کےصدر فرانسو اولاند(فائل فوٹو)

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سربراہوں نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی حمایت کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند اور جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے مشترکہ مقالے میں لکھا ہے کہ امریکی کانگریس آئندہ ہفتے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے معاہدے کے بارے میں رائے شماری کرنے والی ہے اور یہ اس بات کو ثابت کرنے کا سنہری موقع ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سربراہوں نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ہم اس معاہدے کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں کیونکہ اس سے ہمارے مطلوبہ اہداف حاصل ہوئے ہیں۔ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ معاہدہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے دائمی حل کی بنیاد ثابت ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک کی جانب سے تمام قانونی مراحل طے ہونے کے بعد اس پر عملدرآمد کئے جانے کے خواہاں ہیں۔

ٹیگس