Oct ۱۲, ۲۰۲۳ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • کرکٹ عالمی کپ میں آسٹریلیا کی لگاتار دوسری شکست

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میں آج جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنوں سے شکست دے دی۔

سحر نیوز/ کھیل کود: آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میں آج جمعرات کو لکھنو کے اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 311 رن بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

اس طرح آسٹریلیا کو 312 رنوں کا ہدف ملا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم محض 177 رن بنا سکی اور جنوبی افریقہ کی ٹیم 134 رنوں سے جیت گئی۔ جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کک شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کا اس ٹورنامنٹ میں یہ دوسرا میچ تھا۔ آسٹریلیا کو پہلے میچ میں ہندوستان کے مقابلے میں شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنا پہلا میچ جیتا تھا۔

 

ٹیگس