کرکٹ عالمی کپ: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
آئی سی سی عالمی کپ 2023 کے ایک میچ میں آج نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔
سحر نیوز/ کھیل کود: آئی سی سی عالمی کپ 2023 کرکٹ ٹورنا منٹ کا گیارہواں میچ آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوا۔ ہندوستان کے شہر چینئی میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا اور پہلے بنگلہ دیش کی ٹیم کو بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔
بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹ پر 245 رن بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لئے 246 رنوں کا ہدف دیا۔ بنگلادیش کی طرف سے مشفیق الرحیم نے 66 رن بنائے جبکہ کپتان شکیب الحسن 40 اور مہدی حسن نے 30 رن بنائے۔
نیوزی لینڈ نے یہ ہدف 42 اعشاریہ 5 اوور میں حاصل کرلیا جبکہ اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ کین ولیمسن نے 78 اور ڈیون کونوے نے 45 رن بنائے۔
بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے دو دو میچ کھیل چکے ہیں۔