دنیا کی دو بڑی آئل کمپنیوں شیل اور ٹوٹل کے عہدیداروں کا دورہ تہران
Jan ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
دنیا کی دو بڑی آئل کمپنیوں شیل اور ٹوٹل کے عہدیدار تہران پہنچے ہیں۔
برطانوی آئل کمپنی شیل اور فرانسیسی آئل کمپنی ٹوٹل کے عہدیدار اتوار کو ایران کی نیشنل آئل کمپنی اور نیشنل آئل ٹینکر کمپنی کے عہدیداروں سے پٹرولیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
اتوار کو تہران میں ایران کی نیشنل آئل ٹینکر کمپنی کی ساٹھویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک بین الاقوامی کانفرنس بھی ہو رہی ہے جس میں ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں کے چھے سو مہمان شرکت کریں گے۔
اس کانفرنس میں دنیا کی بڑی بڑی آئل کمپنیوں منمجلہ شیل اور ٹوٹل کے اعلی عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔
اس موقع پر شیل اور ٹوٹل کمپنیوں کے عہدیدار ایران کی نیشنل آئل کمپنی اور نیشنل آئل ٹینکر کمپنی کے عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔