Dec ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران الیکٹرک مصنوعات میں خودکفیل

اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود مختلف شعبوں میں روز افزوں ترقی کر رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی رضا اردکانیان نے ملک کے جنوب مغربی صوبے کردستان میں سنندج فری ڈیم واٹر پمپنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکہا کہ ایران، بجلی کی مصنوعات کی فراہمی میں 95 فیصد خودکفیل ہوگیا ہے جس سے سائنسی اور تحقیقاتی شعبوں میں ایرانی سائنسدانوں اور انجینئروں کی اعلی صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش یہ ہوگی کہ ہم سائنسی اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے بجلی کے تمام سازو سامان کو ملکی سطح پر ہی تیار کریں۔

‎‎انہوں نے گزشتہ سال کے دوران ملک کے 12 صوبوں میں 15نئے پاور پلانٹس کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم روان سال بجلی کی پیداواری صلاحیت میں3 ہزار میگاواٹ اضافہ کر سکتے ہیں.

ٹیگس