Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  •  نینو ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایرانی مصنوعات کی مانگ

نینو ٹیکنالوجی اور پیداوار کے شعبے میں مصروف ایرانی کمپنیوں نے گذشتہ سال اڑتالیس ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد کی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے نالج بیسڈ اقتصاد اور ٹیکنالوجی کے ادارے کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ میں نینو پیداوار والی ایرانی کمپنیوں کی برآمدات کی مالیت چھے کروڑ بیس لاکھ ڈالر قرار دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران ایران کی نینو مصنوعات کی برآمدات میں ترپن فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترکی اور عراق ایران کے اس شعبے کی پیداوار کے سب سے بڑے خریدار سمجھے جاتے ہیں ۔ مذکورہ دو ممالک کو ایرانی کمپنیوں نے ایک کروڑ ڈالر پر مشتمل نینو مصنوعات برآمد کی ہیں ۔

روس، ہندوستان، قزاقستان، امریکہ، برطانیہ، منگولیا اور پاکستان کا شمار بھی ایران کی نینو پیداوار کی مارکیٹوں میں ہوتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران نینو ٹیکنالوجی کے عالمی میدان میں پیش پیش ہے اور عالمی سطح پر کئی مشہور برانڈ بھی قائم کرچکا ہے۔

ایرانی ماہرین نے یہ ترقی ایسے میں حاصل کی ہے اور عالمی مارکیٹوں میں اپنی پیداوار کو ایسی حالت میں متعارف کروایا ہے کہ جب انہیں مغربی ممالک کی جانب سے شدید اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔

ٹیگس