دلچسپ مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو شکست دے دی
ایشیا کپ 2022 کے اہم اور دلچسپ مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سحر نیوز/ کھیل: ہندوستان نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں پر 148 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ٹاس ہندوستان نے جیتا اور پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے اور پاکستان کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
بابراعظم اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ارشدیپ سنگھ کو کیچ دے بیٹھے ۔
فخرزمان نے دو چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنائے۔ افتخار احمد نے 28 رنز بنائے۔
محمد رضوان نے 42 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنائے۔
خوشدل شاہ 7 گیندوں کا سامنا کرکے صرف 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ آصف علی صرف 9 رنز کا اضافہ کرکے بھونیشور کمار کی وکٹ بنے۔
محمد نواز نے 3 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک رن بنائے۔ شاداب خان نے 9 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چوکے کی مدد سے 10 رنز بنائے۔
روایتی حریف ٹیموں نے پہلے ہی اوور میں امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لیا، پہلے محمد رضوان نے ایل بی ڈبلیو کے خلاف رجوع کیا اور کامیاب ہوئے۔
ہندوستان نے پہلے اوور کی آخری گیند پر رضوان کو آؤٹ قرار نہ دینے پر ریویو لیا تاہم یہ ریویو بھی پاکستان کے حق میں گیا اور رضوان اس دفعہ بھی آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔
پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان نے ہدف کا تعاقب کیا اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پہلے اوور کی دوسری گیند پر کے ایل راہول کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کی امیدیں بڑھائیں۔
ویرات کوہلی نے 34 گیندوں کا سامنا کیا اور 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نسیم شاہ نے سوریہ کمار یادیو کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 18 رنز بنائے تھے۔ آخری اوور کرانے کے لیے محمد نواز نے پہلی ہی گیند پر جڈیجا کو بولڈ کر دیا جنہوں نے 29 گیندوں پر 35 رنز بنائے تھے۔
ہندوستان کی طرف سے ہاردک پانڈیا نے اچھے کھیل کا مظاہر کیا اور دو گیند پہلے ہی چھکا مار کر اپنی ٹیم کو جتا دیا۔