Nov ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran

گزشتہ روز خلیج فارس کے پڑوسی ملک قطر میں فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۲ کا بڑی دھوم دھام سے آغاز ہوا۔ اس موقع آیات قرآنی کی تلاوت بھی کی گئی۔

البیت اسٹیڈیم کے اندر منعقد ہوئی فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں دنیا کی بہت سی اقوام و قبائل کی موجودگی کے پیش نظر قرآنی کریم کی اُس معروف آیت کی تلاوت کی گئی جس میں بشریت کو گوناگوں اقوام میں تقسیم کرنے کی حکمت کو بیان کیا گیا ہے۔

ارشاد ہوتا ہے: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ؛ لوگو، ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور پھر تمہاری قومیں اور برادریاں بنا دیں تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو، در حقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تمہارے درمیان سب سے زیادہ پرہیز گار ہے۔ (سورۂ حجرات/13)

افتتاحی تقریب کے آغاز میں سورۂ رحمٰن کی ابتدائی آیات کی بھی تلاوت کی گئی۔

ٹیگس