Dec ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
  • اسمارٹ کیمل ورلڈ کپ قطر 2022 (ویڈیو)

اس سال قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ایک اور دلچسپ ورلڈ کپ بھی ہوا تاہم یہ کھیل کی دنیا سے دور حیوانات کی دنیا میں اپنے خاص شائقین کے لئے تھا۔

سحر نیوز/انٹرٹینمینٹ: قطر میں ہونے والے اس عالمی کپ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے اونٹوں کے درمیان سے سب سے زیاداہ اسمارٹ اونٹ کو چنا جاتا ہے۔ 

ایک دلچسپ بات یہ کہ اک اچھی اور اسمارٹ اونٹنی کے معیارات میں اسکی ظاہری قدرتی خوبصورتی کے علاوہ اسکے دودھ کی مقدار کو بھی تولا جاتا ہے اور جو اونٹنی جتنا زیادہ دودھ دیتی ہوگی، اسکے جیتنے کے اتنی زیادہ امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ایک خاص بات یہ کہ اس ورلڈ کپ میں حیوانات کو انکی ذاتی اور قدرتی خوبصورتی کی بنا پر ہی منتخب کیا جاتا ہے اور اس میں کسی قسم کے میک اپ یا غیر فطری طبی یا آرائشی عمل کی ہرگز اجازت نہیں ہوتی۔

اس بار ایک سعودی شہری نے خوبصورت اونٹ کے اس عالمی کپ کو اپنے نام کیا اور یوں ۲۰ ہزار قطری ریال یعنی تقریبا ۵۵ ہزار ڈالر کے انعام کا مستحق قرار پایا۔

اسکی اونٹنی اپنی قدرتی ظاہری خوبصورت کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ دودھ دینے میں بھی کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ دنیا بالخصوص عرب ممالک میں سالانہ اونٹ کے موضوع پر علاقائی اور عالمی سطح کے کئی فیسٹیول منعقد کئے جاتے ہیں جن سے صحرائی علاقوں خاص طور سے عرب دنیا کی قدیمی روایات میں دلچسپی رکھنے والے لوگ خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ٹیگس