کیا آپ نے کبھی مور کو اڑتے دیکھا ہے؟ (ویڈیو)
مور ایک خوبصورت پرندہ ہے جو عموماً اونچی پرواز نہیں کرتا لیکن آج ہم آپ کو اس کی اونچی اور طویل اڑان کی دلفریب ویڈیو دکھا رہے ہیں۔
کرہ ارض پر کئی خوبصورت چرند، پرند پائے جاتے ہیں جن میں ایک مور بھی ہے جو اپنے رنگ برنگے پنکھ اور خوبصورت دم کے ساتھ مسحور کن رقص کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ دلفریب رنگوں کے علاوہ سفید رنگ میں بھی پایا جاتا ہے جو اس کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگا دیتا ہے۔
مور کو اپنے رنگین، متحرک اور مکمل پنکھوں کو لہراتے دیکھنا ایک نایاب نظارہ ہے۔ لیکن حال میں ہندوستان میں ایک مور نے دن کے ڈھلتے منظر نامے میں اپنے خوبصورت پنکھ پھیلائے آسمان کی بلندیوں پر طویل پرواز کی اور اس مسحور کن لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا جو بعد ازاں ویڈیو کی صورت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس وائرل ویڈیو میں ایک مور کو ابتدا میں بجلی کے ایک تار پر بیٹھے دکھایا گیا ہے پھر وہ اڑان بھرنے کے لیے اپنے پنکھ کھولتا ہے اور آسمان کی بلندیوں کی جانب پرواز شروع کر دیتا ہے۔