Oct ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • کرکٹ عالمی کپ 2023: ہندوستان نے انگلینڈ کو 100 رن سے ہرا دیا

ہندوستان میں جاری کرکٹ عالمی کپ کا 29 واں میچ آج ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 100 رن سے ہرا دیا۔

سحرنیوز/: کھیل کود: کرکٹ عالمی کپ 2023 ٹورنامنٹ کا 29 واں میچ ریاست اتر پردیش کے صدر مقام لکھنؤ میں کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر229 رن بنائے اور انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 230 رن کا ہدف دیا۔

ہندوستان کے 229 رن کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 129 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور ہندوستان نے 100 رن سے یہ میچ جیت لیا۔ ہندوستان کی طرف سے محمد سمیع نے 7 اوور میں 22 رن دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کئے۔

ٹیگس