Nov ۱۵, ۲۰۲۳ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • کرکٹ عالمی کپ: ہندوستان نیوزی لینڈ کو ہراکر فائنل میں، محمد سمیع نے سات کھلاڑی آؤٹ کئے

کرکٹ عالمی کپ 2023 کا آج بدھ کو پہلا سمیمی فائنل میچ کھیلا گیا جس میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 70 رن سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔ محمد سمیع نے سات وکٹیں لیں، ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سحر نیوز/ کھیل کود: کرکٹ عالمی کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل آج ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اورمقررہ 50 اوور میں 4 وکٹ پر 397 رن بنائے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 398 رن کا ہدف ملا۔

ہندوستان کے 397 رن کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 327 رن پر ہی آؤٹ ہوگئی اور اس طرح ہندوستان نے 70 رن سے یہ میچ جیت لیا۔

اب دوسرا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈن گارڈنز، کولکاتا میں ہوگا۔ فائنل میچ 19 نومبر کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔

 

ٹیگس