Aug ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran

ان دنوں راہ حقیقت و ولایت کے جوان شہید، محسن حججی نے میڈیا میں ایک ولولہ پیدا کر رکھا ہے۔ اس شہید کی عظمت کا اندازہ لگانے کے لئے انکی وصیت ملاحظہ فرمائیں جو انہوں نے اپنے دوسالہ بیٹے کے نام کی ہے۔


 سلام علیکم علی بیٹا
جیتے رہو مرے پھول سے بیٹے.
خوب پھلو پھولو میری جان !
بس کچھ باتیں تم سے کہنی ہیں.
مجھے معاف کردینا کہ تمہیں چھوٹی سی عمر میں چھوڑ کر چلا گیا.
اگر ہم نہ جاتے تو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مبارک کی ھتک حرمت کردی جاتی یا خدا ناخواستہ بی بی سکینہ کے لیے ایک بار پھر شام کا قید خانہ ہوتا.
علی بیٹا! میں اس راہ میں سربلند ہونا چاہتا تھا.
میرا دل چاہتا ہے...
ایک بار امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور سے پہلے اور ایک بار آپ کے ظہور کے بعد شھادت کا فیض حاصل کروں اور یہ میری خوش نصیبی ہوگی اگر دو بار شھادت کا فیض حاصل کروں.
خدا کرے میں اپنی اس آرزو کو پالوں.
پھر بھی خدا کی رضا پہ راضی ہوں.
علی میرے لال ! معاشرہ گناہوں سے آلودہ ہوتا جارہا ہے. فساد پھیلتا جارہا ہے.اور برائیاں عام ہو رہی ہیں 
آج کے معاشرہ میں گناہوں سے بچنا؛ پہلے سے کہیں سخت ہے.
جتنا امام کا ظہور نزدیک ہورہا ہے فتنہ و فساد بڑھتا ہی جا رہا ہے، شیطان طاقت ور ہو رہا ہے.
میرے بیٹے اپنا بہت خیال رکھنا.
اپنی امی کا بھی خیال رکھنا.
میں نے تمہارا نام علی رکھا ہے تاکہ تمہارا مولا تمہارا آقا تمہارا رھبر علی ہو.
تمہارا راستہ علی کا راستہ ہو.
اس طرح علی کی سیرت پر چلنا کہ تمہارا نام امام زمانہ علیہ السلام کے سپاہیوں میں لکھ دیا جائے.
بچپن سے ہی اپنے اوپر کام شروع کردینا.
پڑھائی کے انتخاب میں،ذریعہ معاش کے انتخاب میں،زندگی کے انتخاب میں، دوست کے انتخاب میں، خلاصہ یہ کہ ہر مقام پر بہت دھیان رکھنا.
میں ہمیشہ تمہارے نزدیک ہوں
تمہیں کبھی نہیں بھولوں گا.
اگر شھید ہوگیا تب بھی زندگی کے ہر موڑ پر تمہارے ساتھ رہوں گا.
تمہیں باپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دوں گا.
اور اگر شھید نہیں ہوا تو تمہارے پاس آجاؤں گا اور تمہارے بڑے ہونے تک تمہارا سایہ بن کے رہوں گا.
علی بیٹا! میں نے یہ باتیں اس لئے کی ہیں کہ : جب تمہارا دل بابا کی آواز سننے کو ترسے تو یہ آواز تمہارے پاس ہو.
یاد رکھو میں تمہیں بہت چاہتا ہوں. تمہیں بھی اور تمہاری امی کو بھی.
اپنا خیال رکھنا.
کبھی کبھی ہمیں کچھ اچھی چیزوں سے وابستگی ختم کر کےانہیں نظر انداز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان سے بہتر ہمیں کچھ حاصل ہوسکے.
میں نے تم سے اور تمہاری امی سے وابستگی ختم کردی تاکہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی غلامی مجھے  مل جائے۔
اور میری تمنا ہے کہ خدا وندعالم اس سفر میں میری ہمراہی فرمائے.

میں تم لوگوں کو بہت چاہتا ہوں،اپنا بہت خیال رکھنا
ایسی زندگی گزارنے کی کوشش کرنا کہ خدا تم سے محبت کرنے لگے
اور اگر خدا تم سے محبت کرنے لگا تو تمہیں بہترین دام میں خرید لے گا.
اپنا خیال رکھنا اور دعا کرنا کہ میں بھی اپنی آرزو کو پہنچ کر سربلند ہو جاؤں۔

خدا حافظ

 

 

ٹیگس