ٹرمپ حکومت میں نسلی حملہ، ہندوستانی انجینئرقتل
ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکہ میں پہلا نسلی معاملہ پیش آیا ہے اور اس کے نام پر ایک ہندوستانی کا قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
امریکی شھرکینساس میں ایک ہندوستانی تارکین وطن انجینئر کوگولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
وزیرخارجہ سشما سوراج نے ٹویٹ کر کے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے حیدرآباد میں شری نواس کے بھائی کےکے شاستری اور باپ سے بات کی اور تعزیت کی۔
اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے رہنے والے اور امریکہ میں مقیم ایک کمپنی میں ایوی ایشن انجینئر سری نواس بدھ کی رات کینساس میں واقع آسٹنس گرل اینڈ بار پہنچا۔ یہاں پر ان کے پاس ایڈم پيورٹن نامی شخص بیٹھا تھا ۔
شری نواس اور اس کے ساتھی آلوک کو دیکھ کرایڈم پيورٹن نے نسلی تبصرہ کرنا شروع کر دیا جس پر وہاں موجود لوگوں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے میرے ملک سے نکل جاؤ کہتے ہوئے شری نواس پر فائرنگ کر دی۔ شری نواس کو بچانے کی کوشش کرنے پر ملزم نے آلوک اور ایک دوسرے شخص ایان گرلوٹ پر بھی گولی چلا دی۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ وہیں گولی لگنے اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے شری نواس کی موت ہو گئی۔
پولیس نے ملزم کوگرفتار کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گولی چلانے والا ایڈم پيورٹن پہلے بحریہ میں کام کرتا تھا۔