مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کا واحد راہ حل
فاروق عبداللہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی شروعات پر تاکید کی ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کےسابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے جمعہ کو نیشنل کانفرنس کے سابق جنرل سکریٹری شیخ نذیر احمد کی دوسری برسی کے موقع پر سری نگر میں منعقدہ پروگرام میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ گولی کا جواب گولی نہیں ہوسکتی۔ گولی کا جواب استحکام اور پیار ہی ہوسکتا ہے، یہ کہنے سے کہ گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا، اس سے حالات مزید پیچیدہ ہوجاتے ہیں اور مصیبتیں آئیں گی اس سے دریغ کرنا ہوگا اور امید کرنی چاہیے کہ ہندوستان اور پاکستان بات چیت کی میز پرآئیں گے اور بات چیت کا ایک نیا دور شروع ہوگاجس میں یہ مصیبت ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پائی جانے والی تلخیوں اور رنجشوں کے کشمیریوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا مذاکرات سے یہ مار دھاڑ ختم ہوجائے گی اور ہم کشمیری بھی امن سے رہ پائیں گے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے کشمیری نوجوان قوم کی آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان میں سے کسی نے بھی کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے۔