کشمیرامن و قانون کا نہیں سیاسی مسئلہ ہے
Feb ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
نیشنل کانفرنس کے کور گروپ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر امن و قانون کا نہیں بلکہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کو سیاسی طور پر ہی حل کرنا ہوگا۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کور گروپ ممبران کا ایک غیر معمولی اجلاس پیر کو پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں اُن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں کارگزار صدرعمرعبداللہ اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر امن و قانون کا نہیں بلکہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کو سیاسی طور پر ہی حل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ریاست کی سیاسی صورت حال ، تنظیمی امورات اور خاص طور پر پنچایت اور لوک سبھا کے آئندہ انتخابات کے بارے میں غور و خوض کیا گیا۔