کشمیر: جھڑپ میں 2 ہلاک و زخمی
ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سےایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں آج سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک اور ہندوستانی سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کپواڑہ میں تلاشی مہم کے دوران جب سکیورٹی فورسز اس علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے تو ایک مکان میں چھپے عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔ تاہم علاقے کے مکینوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ایک کشمیری عسکریت پسند کو ہلاک کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے کئی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پرعام ہڑتال کی جا رہی ہے۔