Mar ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کے مابین برف پگھلنے لگی

پاکستان اور ہندوستان کے مابین مذاکرات 20 اور21 مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

ہندوستان اور پاکستان کے سیاسی تعلقات میں حائل رکاوٹیں دور ہوتی جا رہی ہیں اور اب دونوں ملکوں نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان انڈس واٹر کمشنرز کی سطح پر دو روزہ مذاکرات 20  اور21 مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

دونوں ملکوں کے مابین سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھی اختلافات پائے جاتے ہیں جنھیں دور کرنے کے لئے اب مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ جبکہ ہندوستانی وفد کی قیادت ہندوستانی انڈس واٹر کمشنر پی کے سیکسینا کریں گے۔

 

ٹیگس