Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: لندن حملے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار

ہندوستان نے برطانیہ کے ویسٹ منسٹر میں دہشت گردانہ واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس حملے مارے جانے والے لوگوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرے میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس حملے مارے جانے والے لوگوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی پارليمنٹ كے باہر نامعلوم افراد كی فائرنگ كے نتيجے ميں پوليس اہلكار سميت 5 افراد ہلاک اور 40  زخمی ہوگئے تھے۔

 

ٹیگس