Mar ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • محبوبہ مفتی کی جانب سے ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار

کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ تشدد مسائل کا حل نہیں ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی  نے کل جنوبی کشمیر کے ککر ناگ میں نامہ نگاروں  سے گفتگو کرتے ہوئے بڈگام میں کشمیریوں کی ہلاکتوں پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ معاملات کے حل کے لئے پُر امن طریقوں کو ایک موقع دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ تشدد سے کشمیری عوام کی مشکلات  میں اضافہ ہوا ہے۔

محبوبہ مفتی نے ان ہلاکتوں کو انتہائی بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو لگ بھگ پچھلی 3 دہائیوں سے کافی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ بات چیت کے ذریعے کوئی بھی مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے جبکہ تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ کل کشمیر کے علاقے بڈگام میں سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 3 کشمیری ہلاک ہو گئے تھے۔ کشمیریوں کی ہلاکت کے خلاف وادی میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور عام ہڑتال کی گئی۔

8 جولائی کو برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے کشمیرکےحالات کشیدہ ہوگئے اوراب تک 130 کشمیری ہلاک اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں جب کہ مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری بینائی سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس