ہندوستان کے وزیراعظم کا دورہ کشمیر
ہندوستان کے وزیراعظم کے دورہ کشمیر کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیں حریت کانفرنس کے رہنماوں سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر 2 اپریل اتوار کے روز مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔
حریت کانفرنس کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ایسے موقعے پر کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، جب سکیورٹی فورسز نہتے کشمیریوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر رہی ہیں اور پیلٹ گنوں سے ان کی آنکھوں کی بینائی سلب کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو تھانوں، انٹروگیشن سینٹروں اور جیلوں میں پابند سلاسل کیا گیا ہے اور پُرامن سیاسی سرگرمیوں پر مکمل طورپر پابندی لگا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اتوار کے روز ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔