Apr ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں 4 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آج 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں پاکستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے چار دراندازوں کو فوج نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ہے تاہم علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کپواڑہ کے علاقے کیرن میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 4 کشمیری ہلاک ہوگئے۔

اس سے پہلے کل سرینگر لوک سبھا سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات کے دوران پرتشددواقعات میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جس پر سخت ردعمل دکھاتے ہوئے کشمیری رہنماوں نےآج پیر اورکل منگل کے روز وادی میں عام ہڑتال کی کال دی تھی۔

ٹیگس