ہندوستان اور ترکی کی تجارتی روابط کو فروغ دینے پرتاکید
May ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
ہندوستان نے ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں خاص طور سے تجارتی روابط کو فروغ دینے پرتاکید کی ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ آج نئی دھلی میں ہند،ترکی بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں بنیادی ڈھانچے، توانائی اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے ترکی کی کمپنیوں کو دعوت دی۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کابینہ وزراء اور 150 رکنی تجارتی وفد کے ھمراہ دو روزہ سرکاری دورے پرکل رات نئی دھلی پہنچے۔
واضح رہے کہ ترکی میں منعقدہ متنازع آئینی ریفرنڈم کے بعد رجب طیب اردوغان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔