شادی ہال ماتم کدہ 65 ہلاک و زخمی
May ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
ہندوستان میں کل دیر رات تیزآندھی اور بارش کی وجہ سے شادی ہال کی دیوار گر جانے سے 65 افراد جاں بحق اور شدید زخمی ہو گئے ۔
ہندوستان کی ریاست راجستھان کے بھرت پور ضلع میں کل آدھی رات کو تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے اننپورنا شادی ہال کی دیوار گر جانے سے 25 افراد ہلاک جبکہ 40 شدید زخمی ہو گئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں سبھی دلہن کی جانب سے مدعو مہمان تھے جو حادثے کے وقت کھانے کھاتے ہوئے آندھی اور بارش سے بچنے کے لئے دیوار کے قریب کھڑے ہو گئے جو تھوڑی دیر بعد ہی گر گئی ۔
ایس پی انل ٹانک نے بتایا کہ حادثے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری طور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ۔ دیوار کے نیچے دبنے والے لوگوں کو شدید چوٹیں آنے سے لوگوں کی جان چلی گئی۔