لائن آف کنٹرول پر فائرنگ
لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کی فورسز میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے ۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پراس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے سبز کوٹ گاؤں ضلع کوٹلی کے چڑہوئی سیکٹر کے قریب ہندوستانی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نیتجے میں 18 سالہ رضوان نامی شہری جاں بحق جبکہ اس کا 14 سالہ بھائی کامران، ان کی دادی ولایت بی بی اور عبدالعزیز زخمی ہوگئے ۔
ادھر ہندوستان نے کہا ہے کہ اس ملک کے زیرانتظام کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشیرواں سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک گاؤں میں پاکستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ۔
لائن آف کنٹرول پ رہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ اب تقریبا روز کا معمول بن چکا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں۔