ہندوستانی صحافی کے قتل کے خلاف احتجاج
ہندوستانی صحافی گوری کے قتل کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہے کئے گئے۔
ہندوستان کی مختلف صحافی تنظیموں، سماجی تنظیموں، سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں، معروف دانشوروں اور مصنفین نے صحافی گوری لنکیش کے قتل کی بھرپور انداز میں سخت مذمت کی ہے اور قصورواروں کو فوراً گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر اتل کمار انجان اور مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی نے گوری کے قتل کو اظہار رائے کی آزادی کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کے لئے فرقہ پرست طاقتوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ قصورواروں کا پتہ لگا کر انہیں سخت سزا دی جانی چاہئے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی خاتون صحافی گوری کو منگل کی رات نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔