لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 6 ہلاک و زخمی
Sep ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
ہندوستان اور پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ہوئی ہے۔
ہندوستان نے کہا کہ اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ایک معمر خاتون ہلاک جبکہ پانچ دیگر عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں ایک 12 سالہ کمسن لڑکا بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں اور دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ سے اب تک ہزاروں افراد جاں بحق، زخمی اور متاثر ہوئے ہیں۔