Oct ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • ہند - روس سالانہ اجلاس

روس کے صدر ولادیمیر پوتین دو روزہ دورہ پر کل نئی دہلی پہنچے ۔

ہندوستان اور روس کے مابین آج نئی دہلی میں 19واں ہند - روس سالانہ دو طرفہ سمٹ اجلاس ہو رہا ہے۔ روسی سیکورٹی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کے مد نظر نریندر مودی اور ولادیمیرپوتین کے مابین دو طرفہ سیکورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کئے جانے کی امید ہے۔

اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان ایران کے تیل کی پیداوار پرامریکی پابندیوں سمیت اہم علاقائی اور عالمی موضوعات پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کل ہندوستان کے وزیراعظم مودی نے گلے مل روسی صدر کا استقبال کیا جبکہ روسی صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم مودی نے روسی صدر کے استقبال میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرعشائیہ (ڈنر) کا انعقاد کیا۔ اس دوران دونوں لیڈروں کے درمیان دو طرفہ تعاون اور اسٹریٹجک معاملات سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

ٹیگس