Jan ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • مندر میں خواتین کے داخلے کے بعد کیرالہ میں حالات بدستور کشیدہ

سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے کے خلاف کیرالہ میں تشدد جاری ہے۔

ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں سبریمالامندر میں خواتین کے داخلے کے بعد صورتحال بدستورکشیدہ ہے کل رات اقتداری سی پی آئی (ایم) لیڈر اور تھلاسری ایم ایل اے اے این شمشیر سمیت بائیں بازو کے دیگر لیڈروں کے گھروں میں بم پھینکے جانے کی اطلاع ہے۔  پولیس کے مطابق رات تقریبا 10.15 بجے موٹرسائیکل پر سوار نا معلوم افراد نے کنور ضلع میں واقع  شمشیر کی رہائش گاہ پردستی بم پھینکے۔

حملے کے بعد ایم ایل اے اے این شمشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا یہ ریاست میں تشدد بھڑکانے کی آر ایس ایس کی سازش ہے وہ ریاست میں تشدد کی آگ بھڑکاکر یہاں امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بم حملے کے وقت ایم ایل اے گھر پر موجود نہیں تھے وہ تھلاسری میں ایک پروگرام میں شامل ہونے گئے تھے۔ شمشیر کے علاوہ سی پی ایم کے سابق ضلع سکریٹری  پی ششی کے گھر پر بھی بم پھینکا گیا۔

 

ٹیگس