اسلام آباد کے بعد دہلی گئے بن سلمان
Feb ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان منگل کی شام دو روزہ دورے پر دہلی پہنچے ۔
پاکستان کی طرح ہندوستان میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات میں سعودی ولیعہد نئی دہلی پہنچے۔ ان کی آمد سے قبل پاکستان کی طرح ہندوستان میں بھی ان کے خلاف مظاہرے ہوئے۔
ہندوستان جانے سے پہلے بن سلمان پاکستان کے دورے پر تھے۔ پلوامہ میں ہوئے حملے کے بعد ہندوستان نے عالمی سطح پر پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
اسی کے مدنظر، ہندوستان نے محمد بن سلمان سے سیدھے دہلی آنے پراعتراض ظاہر کیا تھا جس کے بعد پیر کی شام وہ ریاض واپس لوٹے۔ اس کے بعد منگل کی شام وہ ریاض سے دہلی پہنچے۔