Jun ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں حالات کشیدہ 3 عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 3 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے سوپور میں منگل کی رات سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا۔

پولیس ترجمان نے آج بدھ کے روز کہاکہ عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر 22 قومی راشٹریہ رائفل ، جموں کشمیر پولیس کے خصوصی مہم کے دستے اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے منگل کی صبح سوپور کے ودورا پیان میں مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔ باہر نکلنے کے تمام راستوں کو بند کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی مہم چلائی گئی۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ منگل کی دیر رات ایک عسکریت پسند مارا گیا۔ بڑی مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار برآمد کئے گئے۔

کل رات ایسے میں سوپور میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا  جب شوپیان میں کل منگل کی صبح شروع ہوئی مسلح جھڑپ میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوئے جن کا تعلق انصار الغزوۃ الہند سے بتایا جارہا ہے ۔

ادھر ان علاقوں میں جھڑپ شروع ہوتے ہی انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو اگلے احکامات تک معطل کردیا جبکہ جھڑپ میں مارے گئے عسکریت پسندوں کے آبائی علاقوں میں مکمل ہڑتال سے معمولات کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

 

ٹیگس