امارات کے وزیر خارجہ کی ہندوستان کے وزیراعظم سے ملاقات
Jul ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور وبین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے ساتھ ملاقات اچھی رہی۔ ہم نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات بہتر کرنے کی سمت میں تٖفصیلی بات چیت کی۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہیں اور اس سے قبل انہوں نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جےشنکر کے ساتھ ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مسائل اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔