ہندوستان: فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو نکسلی ہلاک
Sep ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
ہندوستان میں فورسز اور نکسلی علیحدگی پسندوں کے مابین جھڑپ ہوئی ہے۔
ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے دنتےواڑااسمبلی نشست کیلئے ضمنی انتخاب سے قبل بدنظمی پھیلانے کے مقصد سےجمع ہوئے نکسلیوں کے کیمپ میں سکیورٹی اہلکاروں نے اچانک حملہ کرکے دو نکسلیوں کوہلاک کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرچنگ پر نکلی ڈی آرجی کی ٹیم اور نکسلیوں کے درمیان کرندل تھانہ علاقہ کے کٹیرم کے جنگلوں میں زبردست جھڑپ ہوئی۔
تقریبا 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو ہلاک کیا۔