بنگلہ دیش سرحدی گارڈ کی فائرنگ سے ہندوستانی فوجی ہلاک
بنگلہ دیش سرحدی گارڈ کی فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک ہیڈ کانسٹبل ہلاک ہوگیا جبکہ ایک دیگر اہلکار زخمی ہوا۔
ہندوستان کی سرحدی سکیورٹی گارڈ بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش بارڈر گارڈ کے اہلکاروں نے فائرنگ اس وقت کی جب بی ایس ایف کے اہلکارفلیگ میٹنگ کے لئے جارہے تھے۔
فائرنگ میں زخمی دونوں اہلکاروں کو فوری طور پراسپتال لے جایا گیا جہاں ہیڈ کانسٹیبل وجے بھان سنگھ نے دم توڑ دیا۔
واقعہ کے بعد بی ایس ایف کے چیف وی کے جوہری نے بنگلہ دیشی ہم منصب میجر جنرل شفین الاسلام سے ہاٹ لائن پر رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا، میجر جنرل شفین الاسلام نے تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ترجمان بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز نے کہا کہ ان کے گارڈز نے اپنے دفاع میں ہندوستانی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ ترجمان نے کہا کہ سپیڈ بوٹ پر سوار ہندوستانی بارڈر فورس کے چاراہلکار 650 میٹر بنگلہ دیشی علاقے میں گھس آئے اور انہوں نے بزور طاقت مچھیرے کو چھڑانے کیلئے فائرنگ کی جس کے جواب میں بنگلہ دیشی گارڈز کو فائرنگ کرنا پڑی۔