ہندوستان پاکستان کےساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے: نائب صدر
Dec ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
ہندوستان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سمیت سبھی پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کے حق میں ہے۔
ہندوستان کے نائب صدر ایم وینکیانائیڈو نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے پیر کو کہا کہ پاکستان سمیت سبھی پڑوسی ممالک کے ساتھ ہندوستان پرامن تعلقات کے حق میں ہے۔
ہندوستان کے نائب صدر نے اپنی رہائش گاہ پر دہلی اور آگرہ کی سیر کے لئے آئے جموں وکشمیر کےبچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے اور ترقی کے راستے کو روکتی ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے سماج کی ترقی رک جاتی ہے اور مکمل توجہ سلامتی پر ٹک جاتی ہے۔