Jan ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان آج اپنا 71 واں یوم جمہوریہ منارہا ہے

ہندوستان آج اپنا 71 واں یوم جمہوریہ منارہا ہے اس موقع پر ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے ۔

یوم جمہوریہ کی اصل تقریب دہلی کے راج پتھ پر ہوئی اس موقع پر صدر رام ناتھ کووند ، مہمان خصوصی برازیل کے صدر جائر بولسونارو ، وزیراعظم نریندر مودی سمیت ملک کی مختلف شخصیات موجود تھیں ۔

یوم جمہوریہ  کی پریڈ تقریبات کی شروعات میں وزیراعظم مودی نے انڈیا گیٹ پر واقع نیشنل وار میموریل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

71ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے ملک اوربیرون ملک رہنے والے ہندوستان کے تمام لوگوں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے سات دہائی قبل 26جنوری کو ہمارا آئین نافذ ہوا تھا۔

ٹیگس