Apr ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۵ Asia/Tehran
  • افغانستان کے لئے ہندوستان نے امدادی کھیپ روانہ کی

افغانستان کے لئے حکومت ہندوستان کی جانب سے گندم کی امدادی کھیپ مال بردار بحری جہاز کے ذریعے ایران کی چابہار بندرگاہ پر اتار لی گئی جو اب وہاں سے افغانستان روانہ کی جائے گی۔

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پورٹ اینڈ شیپنگ کے ادارے کے سربراہ بہروز آقائی نے بتایا کہ یہ ایسا دسواں بحری جہاز ہے جو ہندوستان سے افغانستان کے لئے امدادی کھیپ لے کر ایران کی چابہار بندرگاہ پہنچا ہے - اس بحری جہاز میں پانچ سو ٹن گندم کے حامل دو سو تین کنٹینر موجود تھے- یہ گندم ہندوستان کی کنڈلا بندرگاہ سے افغانستان کے لئے لوڈ کیا گیا تھا -

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے محکمہ پورٹ اینڈ شیپنگ کے سربراہ بہروز آقائی نے کہا کہ افغانستان کے لئے گندم کی یہ کھیپ ہندوستان میں ایران کے بحری جہاز نگار پر لوڈ کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کی یہ کھیپ چارگھنٹے میں بحری جہاز سے اتاری گئی اور میلک سرحدی بارڈر سے افغانستان پہنچائی جا رہی ہے-

ایران میں افغانستان کے سفیر عبدالغفور لیوال نے چابہار میں اس کھیپ کے بحری جہاز سے اتارنے کی کارروائی کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ہندوستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت جب کورونا کا بحران ہر طرف پھیلا ہوا ہے افغانستان کے لئے ہندوستان کے ساز و سامان کی ٹرانزیٹ کے سلسلے میں ایران کا تعاون قابل تعریف ہے-

دوہزار اٹھارہ سے اب تک ہندوستان افغانستان کے لئے دس بحری جہازوں سے امدادی سامان ایران کی چابہار بندرگاہ کے راستے افغانستان بھیج چکا ہے -

ٹیگس