May ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۳ Asia/Tehran
  • اسلاموفوبک پوسٹ شیئر کرنے پر امارات میں تین ہندوستانیوں کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا

متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر اسلاموفوبیا والی پوسٹ شیئر کرنے کی وجہ سے مزید تین ہندوستانی شہریوں کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق شیف روہت راوت، اسٹور کیپر سچن کنی گولی اور ایک کیش کسٹوڈین کو سوشل میڈیا پر اسلاموفوبک پوسٹیں شیئر کرنے کی وجہ سے ان کے ایمپلائرز نے ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ کیش کسٹوڈین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اجادیا گروپ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ روہت کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائي پر غور کیا جا رہا ہے۔ شارجہ کی نیومکس آٹومیشن کمپنی نے بھی کہا ہے کہ اس نے اپنے اسٹور کیپر کنی گولی کو اگلے نوٹس تک کے معطل کردیا ہے۔ دوسری طرف، دبئی کے ٹرانس گارڈ گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے فیس بک پر اسلام مخالف پیغامات لکھنے پر اپنے ایک ملازم کو برطرف کردیا ہے۔ یہ فیس بک اکاؤنٹ وشال ٹھاکر کے نام پر ہے۔

اس سے قبل بھی، سوشل میڈیا پر اسلاموفوبک پوسٹ شیئر کرنے کی وجہ سے نصف درجن ہندوستانیوں کو اسی طرح کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ ایسے عالم میں ہے کہ جب متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفیر نے کچھ دن قبل اپنے ملک کے شہریوں کو کسی بھی طرح کی اشتعال انگیز پوسٹ کو آن لائن شیئر کرنے سے منع کیا تھا۔

ٹیگس