Jun ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
  • دہلی میں دہلی کے کورونا مریضوں کا علاج ہو گا: کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ تک دہلی کے اسپتالوں میں صرف دہلی کے باشندوں کا ہی علاج ہو گا۔

ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی ٰاروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیز رفتار اضافے کے پیش نظر کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست کے سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں صرف دہلی کے باشندوں کا ہی علاج ہوگا۔
انہوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق ریاستی اور نجی اسپتالوں پر ہی ہوگا اور مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں جیسے ایمس، صفدر جنگ اور رام منوہر لوہیا اسپتال میں حسب معمول دوسری ریاستوں سے آنے والوں کا بھی علاج کیا جائے گا۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ اب تک دہلی کے اسپتالوں میں ساٹھ فیصد سے لیکر ستر فیصد تک دوسری ریاستوں کے لوگ داخل ہوتے رہے ہیں لیکن اس وقت ریاست میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اس لئے اگر دوسری ریاستوں کے لوگوں کو روکا نہ گیا تو دہلی کے لوگ کہاں جائیں گے؟
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اسی کے ساتھ دہلی کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ضروری تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

ٹیگس