Jun ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کورونا کے نئے معاملوں نے سبھی ریکارڈ توڑ ڈالے

ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے معاملوں نے گزشتہ کے سبھی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا نے صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج بروز ہفتہ جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر5 لاکھ 89 ہزار53 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 18 ہزار 552 نئے معاملے شامل ہیں۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 15ہزار685 جبکہ 2 لاکھ 95 ہزارافراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جبکہ دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے تباہی مچائی ہے اورانفیکشن اور اموات کے مسلسل بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔

ٹیگس