کشمیر میں تصادم، 3 عسکریت پسند جاں بحق
Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے چوہار رانی پورہ میں اتوار کی رات دیر گئے شروع ہونے والا مسلح تصادم تین عسکریت پسندوں کی موت پر ختم ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح تصادم کی جگہ سے ایک اے کے-47 رائفل اور دو پستولیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ مشترکہ تلاشی آپریشن جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید تین عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے کے ساتھ وادی میں رواں برس اب تک مارے جانے والے عسکریت پسندوں کی تعداد بڑھ کر 116 ہوگئی ہے۔