Jul ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: پولیس ٹیم پرحملہ 15 پولیس اہلکار ہلاک و زخمی

کانپور میں مسلح افراد نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا جس کےنتیجے میں سی او سمیت 8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہندوستانی میڈیا کی آج جمعہ کے روز کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے کانپور علاقے میں پولیس کی ٹیم پر، جو ایک مشہورملزم کو پکڑنے گئی تھی، شرپسندوں نے حملہ کردیا  جس میں سی او سمیت 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

انکاونٹر میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کے بعد ریاستی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق وکاس دوبے نام کا شرپسند اور اس کے ساتھیوں نے چھتوں سے پولیس ٹیم پر گولیاں برسائیں۔ اس حملے کے بعد انہوں نے پولیس کے اسلحے بھی لوٹ لئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ وکاس دوبے جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے ریاست کے سبھی سرحد سیل کر دئیے ہیں۔

ٹیگس