بنگلہ دیش کے لئے ہندوستان کے 10 ڈیزل انجن
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ ڈھانچہ جاتی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے تناظر میں پیر کے روز اندرون ملک تیار کئے جانے والے دس ریلوے ڈیزل انجن سونپے ہیں۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ ایک تقریب کے دوران ان ڈیزل انجنوں کو مشرقی ریلوے کے سیالدہ ڈیویژن میں گیڈے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔
نئی دہلی میں ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، ریل، تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گویل اور مرکزی وزیر مملکت برائے ریل سریش آنگڑی موجود تھے جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے ڈھاکہ میں بنگلہ وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبد المومن اور وزیر ریلوے نور الاسلام سُجون اور بنگلہ دیش میں ہندوستان کی ہائی کمشنر محترمہ ریوا گانگولی داس موجود تھیں۔
ہندوستان نے بنگلہ دیش کو یہ ڈیزل انجن ایک ایسے وقت بھیجے ہیں جب دونوں ملکوں کے تعلقات میں پچھلے کچھ عرصے سے سرد مہری پائی جا رہی ہے-
پانچ اگست کو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے معاملے پر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے ابھی اتوار کو بیان دیا ہے کہ ہندوستان کی حکومت کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہوں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link