Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا پھر ریکارڈ ٹوٹا

ہندوستان میں ایک دن میں پہلی بار کورونا وائرس کے ریکارڈ 62 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا نے آج جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی دن میں پہلی بار کورونا وائرس میں 62 ہزار538 افراد مبتلا ہوئے جس سے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر20 لاکھ 27 ہزار75 ہو گئی ہے اور 886 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد41 ہزار585 تک جا پہونچی۔

ہندوستان میں کورونا سے صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 769 افراد کے شفایاب ہونے کے بعد صحتت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 13 لاکھ 78 ہزار 106 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صحت اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے لئے 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کر دی ہے۔

جمعرات کو مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 24 مارچ کو کورونا انفیکشن کے علاج اور صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے 15000 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس پیکیج کی 3000 کروڑ روپے کی پہلی قسط اپریل میں جاری کی گئی تھی اور اب 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کر دی گئی ہے۔

ٹیگس