Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • مودی پر کانگریس کی شدید تنقید، غلط پالیسیوں کے سبب چودہ کروڑ نوجوان بے روزگار

کانگریس پارٹی کے سابق صدر نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک کے چودہ کروڑ نوجوان بے روزگار ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے پیر کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر سال روزگار کے دو کروڑ مواقع پیدا کریں گے لیکن ان کے وعدے جھوٹے تھے۔ انھوں نے حکومت کی پالیسیوں اور مودی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہو جائيں گے۔ راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ ہندوستان، صرف بی جے پی کا نہیں بلکہ تمام ہندوستانیوں کا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے بے تحاشا پھیلاؤ کے ساتھ ہی اس ملک میں بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہو گيا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں اب تک بائيس لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے پینتالیس ہزار سے زیادہ کی موت ہو چکی ہے۔

ٹیگس